لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم لوٹنے والا گروہ گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 22:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پولیس نے دن دیہاڑے گھر مالکان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم لوٹنے والے گروہ کو بے نقاب کرلیا ، تھانہ پہاڑی پورہ کی حدو د میں ہونے والی اہم کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث افغان باشندے، جیولر اور مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں فرحان ، رحیم داد ،رضا خان اور سونا خریدنے والاسنار الیاس شامل ہیں ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ 25 تولے سونا ، نقد رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور مسروقہ موبائل فون بر آمد کر لئے گئے ڈکیتی کے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد پستول اور دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ملزمان نے 27 نومبر کو شینواری ٹاون تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دن دیہاڑے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون سرقہ کئے تھے۔