Live Updates

عمران خان 5 سال نہیں بلکہ 15 سال تک اقتدار میں رہیں گے

کسی کا باپ بھی تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرا سکتا، وزیراعظم وعدے پورے کریں گے، دیگر کی سیاست دفن ہوجائے گی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 جنوری 2019 21:21

عمران خان 5 سال نہیں بلکہ 15 سال تک اقتدار میں رہیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 سال نہیں بلکہ 15 سال تک اقتدار میں رہیں گے، کسی کا باپ بھی تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرا سکتا، وزیراعظم وعدے پورے کریں گے، دیگر کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کا باپ بھی تحریک انصاف کی حکومت نہیں گراسکتا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے پورے کریں گے جبکہ دیگر سیاسی رہنماوں اور جماعتوں کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا درست ہے کہ عمران خان 5 سال کیلئے وزیراعظم نہیں رہی گے، بلکہ عمران خان 15 سال تک اقتدار میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کسی کا باپ بھی نہیں گرا سکتا۔ جبکہ تحریک انصاف بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ عوام کان کھول کر سن لے کے یہ ہو نہیں سکتا کہ عمران خان 5 سال تک وزیراعظم رہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات