سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدلیہ سے بین الاقوامی دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ

100 کے قریب مہمان شریک ہوئے، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات

جمعہ 18 جنوری 2019 23:16

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا عدلیہ سے بین الاقوامی دوستوں کے اعزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عدلیہ سے تعلق رکھنے والے مشترکہ بین الاقوامی دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اور دوسرے سینئر ججز بھی شریک تھے۔ عشائیہ میں 100 کے قریب مہمان شریک ہوئے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ ہوٹل کی سیکیورٹی خفیہ اہلکاروں نے سنبھال رکھی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پر تکلف ضیافت کا اہتمام سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیا تھا جس میں قانون اور عدلیہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی دوست مدعو تھے۔