علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کیے گئے ایم فل ماس کمیونیکیشن پروگرام کی ورکشاپ 21جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کیے گئے ایم فل ماس کمیونیکیشن پروگرام کی ورکشاپ 21جنوری سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان یونیورسٹی کے مطابق ایم فل ماس کمیونیکیشن پروگرام کورسسز کوڈ نمبر 5761,5762,6630اور 6632 کی ورکشاپ 21 جنوری سے شروع ہوگی جس میں شرکت کرنے کے لیے داخل تمام طلباء و طالبات کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی گئیں ہیں جو طلبہ اِن کورسسز میں سے کسی بھی کورس کی ورکشاپ میں پہلے شرکت نہیں کرسکے تھے وہ شعبہ ماس کمیونیکشن کے چئیرمین سے اجازت لیکر مطلوبہ فیس جمع کرنے کے بعد اس ورکشاپ میں شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :