پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام کا گلگت بلتستان میں آغاز

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:58

پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پروگرام کا گلگت بلتستان میں آغاز کر دیا گیا ہے۔عالمی ماحولیاتی سہولت کے ادارے جیف(گلوبل انوائرمنٹ فیسیلیٹی) کی مالی معاونت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت پاکستان میں برفانی چیتے اور اسکے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے کام کیا جائے گا.

اس حوالے سے گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت، لائیوسٹاک و فشریز گلگت بلتستان خادم حسین سلیم اور دیگر مقررین نے جنگلی حیات کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے کردار کو سراہا اور پراجیکٹ کو برفانی چیتے کے تحفظ و ساز گار ماحول اور مقامی آبادی کے لیے خوش آئند قرار دیا. تقریب کا انعقاد وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حکومتِ پاکستان ، اقوامِ متحدہ کا ترقیاتی ادارہ اورسنو لیپرڈ فاونڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا.منصوبے کا مقصد معدومیت سے دوچار برفانی چیتے کا تحفظ اور اس کی بقاء کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہی.

برفانی چیتا پاکستان کے شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے . ریجنل پراجیکٹ منیجر حسین علی کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں220کے قریب برفانی چیتے باقی رہ گئے ہیں جن کے تحفظ کے لئے کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان کے مسکن اور نشوونما کی لئے اس سال بہتر نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقررین موسمیاتی تبدیلی کو برفانی چیتے کی بقاء کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا. تقریب میں پراجیکٹ کے بارے میں تعارفی ڈاکومنٹری بھی دِکھائی گئی۔

متعلقہ عنوان :