اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

ملک میں 11ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:58

اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) لاہور ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ 11ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 719منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 798منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306منسوخ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ اور ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ کویت سے آنے والی پرواز 501تیس منٹ تاخیر سے پہنچی،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650تیس منٹ ،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715بیس منٹ ،پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725دس منٹ ،قطر ائر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621پندرہ منٹ تاخیر ،دمام جانے والی پرواز 884بیس منٹ تاخیر ،کویت جانے والی پرواز 502ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔

اس کے ساتھ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز 710،چائنہ ائر کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز سمیت تاخیر کا شکار رہی ۔ دوسری جانب ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جس کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی عوامی ایکسپریس تین گھنٹہ تاخیر کا شکار،کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پندرہ منٹ ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین قراقرم ایک گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین پاک بزنس ایک گھنٹے 20 منٹ ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین علامہ اقبال دو گھنٹے ،لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل تیس منٹ ،ملتان سے آنے والی والی ملتان ایکسپریس ایک گھنٹہ ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین تیز گام چالیس منٹ ،فیصل آباد سے آنے والی غوری ایکسپریس ایک گھنٹہ اور کراچی سے آنے والی گرین لائن تیس منٹ تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔