ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی مشکوک کارروائی
کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی خلیل کے اہل خانہ کا بیان سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 16:24
(جاری ہے)
مقتول کے ایک اور بھائی نے بتایا کہ ہم سب اپنی اپنی گاڑیوں میں آگے پیچھے جارہے تھے ، میں نے کچھ دور جا کر ان کو کال کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اوکاڑہ بائی پاس کی طرف جا رہے ہیں۔
میرے والد اور ایک بھائی پہلے گاؤں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ خلیل بھائی کا نمبر نہیں مل رہا لہٰذا آپ راستے میں ان کو دیکھتے آئیں۔ ہم نے بھی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔ساہیوال بائی پاس پر آ کر ہم کھڑے ہوئے ، ہمیں وہاں بھی کہیں خلیل کی گاڑی نظر نہیں آئی جس پر میں نے چونگی امر سدھو میں اپنے چھوٹے بھائی کو فون کیا۔کچھ دیر کے بعد مجھے میرے بھائی نے بتایا کہ ٹی وی پر ان کی خبر چل رہی ہے کہ فائرنگ میں ان کی ہلاکت ہو گئی ہے۔ میں نے فوری طور پر 1122 کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ فوری طور پر اسپتال جائیں بچے اور میتیں اُدھر ہیں۔ میں اسپتال آیا ہوں، بچے مجھے مل گئے ہیں لیکن میتیں ہمارے حوالے نہیں کی جا رہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ یہ دہشتگرد ہیں۔ انہوں نے اپنا پورا بائیو ڈیٹا اور ایڈریس بھی بتایا۔یاد رہے کہ ساہیوال میں تھانہ یوسف والا کی حدود میں قادرآباد کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اور ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روکا، دہشت گردوں نے گاڑی روکنے کے اشارے پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔عینی شاہدین کے مطابق ساہیوال میں ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی تھا، جاں بحق ہونے والوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے فائرنگ سے دو خواتین اور دو مرد مارے گئے۔ ایک خاتون کی عمر 40 سال اور دوسری کی عمر 13 سال تھی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ لاہور سے گاڑی آرہی تھی، پولیس نے فائرنگ کی۔ پولیس گاڑی سے ایک زخمی بچے کو اپنے ساتھ اسپتال لے گئی جن میں سے ایک بچہ زخمی تھا۔ گاڑی میں کپڑوں سے بھرے تین بیگز تھے جنہیں پولیس ساتھ لے گئی۔ ساہیوال میں ہونے والی اس کارروائی کے مشکوک پہلو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیا اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے بھی ساہیوال میں کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ساہیوال واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب امجد سلیمی کوبھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ساہیوال واقعے میں ہلاک دہشتگردوں کا نام ریڈ بک میں شامل ہے ۔حساس ادارے دہشتگردوں کو ٹریس کررہے تھے۔تاہم ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب حساس ادارے نے روکنے کی کوشش کی توفائرنگ کردی گئی۔سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردخود کومحفوظ رکھنے کیلئے خواتین کے ساتھ سفر کرتے تھے۔ہلاک دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد کی شناخت ذیشان ولد جاوید اخترسے ہوئی ہے۔جبکہ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ میں ایک دہشتگردعدیل حفیظ ہلاک ہوا تھا۔ملزمان نے حساس ادارے کے 3افسر جبکہ فیصل آباد میں ایک افسر کوشہید کیا۔شاہد جبار، عبدالرحمن ، اور نامعلوم دہشتگردموٹرسائیکل پرفرار ہوگئے۔آپریشن 16جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہی دہشتگرد یوسف رضا گیلانی کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔مارے گئے افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ بچے اور گاڑی سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کے متنازعہ بیانات نے سی ٹی ڈی کی اس کارروائی کو مشکوک کر دیا ہے جس پر سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا سی ٹی ڈی نے کسی معصوم اور بے گناہ شہریوں کو بغیر کسی ثبوت کے مار دیا یا پھر معاملہ کچھ اور ہے؟مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.