ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی عبدالرئوف جمالی کے زیر اہتمام تحصیل فریدآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد ڈی پی او صحبت پور محمد یونس بھنگر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی عبدالروف جمالی کے زیر اہتمام تحصیل فریدآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ڈی پی او صحبت پور محمد یونس بھنگر ، علاقہ معززین میر نیاز علی عمرانی ، میر حامد علی کھوسہ ، میر حبیب خان کھوسہ ، میر بخش جیانی ، میر فخرالدین جکھرانی ، میر خادم خان جکھرانی ، میر رزاق خان کھوسہ سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری سے ڈی پی او صحبت پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین درجیح میں شامل ہے لیکن عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مل کر امن وامان کی بہتری کے لئے تعاون کریں عوامی مسائل کے تدارک پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو دوام بخشنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈی پی او صحبت پور کئی گھنٹوں تک کھڑے ہو کر عوام کے نہ صرف مسائل سنے بلکہ ہر ایک کو مطمئن کرنے کے ساتھ کئی درخواستوں پر فوری احکامات بھی جاری کیئے ڈی پی او صحبت پور کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کے اقدامات کو عوام نے خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ڈی پی او صحبت پور کے ان اقدامات سے نہ صرف عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ عوام اور پولیس کے رشتے کو دوام ملے گا قانون کی بالادستی اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی میں کھلی کچہری مدد گار ثابت ہو گی ڈی پی او صحبت پور محمد یوسف بھنگر کا کہنا تھا کہ پولیس وردی قانون شکن عناصر کے لئے خوف اور عوام سے محبت کی نشانی ہے میری آفس کے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں اور تمام پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر بہت جلد ایک واٹس اپ نمبر عوام کی شکایات کے لئے باہر درج ہو گا جس کسی کو بھی پولیس اہلکار اور افسر کے متعلق شکایت ہوگی اس نمبر پر میسج کریں عوام کی فوری شکایت کا ازالہ کیا جائے گا عوام بھی پولیس وردی کا احترام کرتے ہوئے دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیس سپاہی سے لے کر افسران کی حوصلہ افزائی کے ساتھ عوام اور پولیس کے تعلق مزید بہتر اور مضبوط ہوں۔