وزیراعلیٰ پنجاب کاملوث اہلکاروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ کے حکم پرسی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان رابطے کے بعد کیا گیا
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 جنوری 2019 19:43
(جاری ہے)
جبکہ ورثاء کو بھی ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کیخلاف بھی کاروائی کی جائے جو ورثاء کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ذولفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔جبکہ جے آئی ٹی میں آ ئی ایس آئی، ایم آئی، اور آئی بی کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے سی ٹی ڈی نے ساہیوال واقعے کی جو رپورٹ آئی جی پنجاب امجد سلیمی کوبھجوائی۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ساہیوال واقعے میں ہلاک دہشتگردوں کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔ حساس ادارے دہشتگردوں کو ٹریس کررہے تھے۔ تاہم ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب حساس ادارے نے روکنے کی کوشش کی توفائرنگ کردی گئی۔ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ تین دہشتگرد فرار ہوگئے۔ اس کے برعکس عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی، ایلیٹ فورس نے ایک گاڑی کو روکا اور فائرنگ شروع کردی، پولیس نے کار میں سوار بچوں کو قریبی پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا، جہاں سے سی ٹی ڈی نے بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ مزید برآں ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد کے اہلخانہ نے فیروزپور روڈ پرچونگی امرسدھو میٹرواسٹیشن کے قریب احتجاج کیا ہے،واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران شرکاء نے فیروزپورروڈ بلاک کردی، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،ورثاء پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے میں ہلاک خلیل کے بھائی نے میڈیا کوبتایا کہ ہمیں دہشتگرد کہا جارہا ہے ، ہم اس علاقے میں گزشتہ 30 سال سے رہائش پذیر ہیں۔ خلیل کی چونگی امرسدھو میں پرچون کی دکان ہے۔ بھائی خلیل نے کہا ہے کہ پولیس ہمارے پیاروں کی لاشیں بھی نہیں دے رہی۔ ہمارے باقی بچوں کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ورثاء نے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.