ایجوکیشن افسران کے لئے امتحانی سینٹروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار، ایس او پی جاری کر دیا گیا
اتوار 20 جنوری 2019 19:10
(جاری ہے)
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ کلاس پنجم کا پہلا پرچہ سائنس 4 فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ اردو 6 فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ انگلش 9فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، چوتھا پرچہ ریاضی 11فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، پانچواں پرچہ اسلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 13فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے اور چھٹا پرچہ اسلامیات ناظرہ 14فروری بروز جمعرات کو صبح 10بجے منعقد ہو گا۔
انہوںنے بتایاکہ کلاس ہشتم کا پہلا پرچہ سائنس 16فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ، دوسرا پرچہ اردو 18فروری بروز پیر کو صبح 11بجے ، تیسرا پرچہ ا سلامیات تحریری و اخلاقیات برائے غیر مسلم 20فروری بروز بدھ کو صبح 11بجے، چوتھا پرچہ اسلامیات ناظرہ 21فروری بروز جمعرات کو صبح 10بجے ، پانچواں پرچہ انگلش 23فروری بروز ہفتہ کو صبح 11بجے ،چھٹا پر چہ ریاضی 25فروری بروز پیر کو صبح 11بجے منعقد ہو گا۔انہوںنے بتا یا کہ امتحان دینے والے طلباء و طالبات کو امتحانی سنٹر پر کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچنا ہو گا جبکہ سنٹر میں داخلہ کیلئے رول نمبر سلپ بھی ہمراہ لانا ضروری ہو گی۔انہوںنے کہا کہ امتحانی مراکز میں کیلکولیٹر اور موبائل فون لانے پر سختی سے پابندی ہو گی۔انہوںنے مزید کہا کہ کوئی طالب علم سکول بیج یا سکول یونیفارم پہن کر پیپر میں شریک نہیں ہو گا۔انہوںنے بتایا کہ تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں جو متعلقہ سکولز انہیں جلد فراہم کر دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.