(اپ ڈیٹ)
وزیراعظم بتائیں وزیراعلیٰ کی کارکردگی پرکب استعفیٰ دیں گے،مریم اورنگزیب عمران خان یاد کرو! جب آپ ہر معاملے کو سیاسی رنگ دیتے تھے اب عوام کو بتائیں کہ کنٹینر کب سج رہا ہے ، پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے ہیں عوام کو بتائیں کہ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے پکڑ کر عوام کے حوالے کب کر رہے ہیں ترجمان (ن)لیگ کا ردعمل
اتوار 20 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ حکومتی ترجمان کی بے حسی دیکھے کہ وہ آج بچوں کو کہتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے گی اور مالی امداد پر تو زور ہے لیکن تحقیقات پر کوئی زور نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو بتایا جائے کہ نہتے، معصوم اور غیر مسلح لوگوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران صاحب دکھ کے اظہار کے ٹویٹ سے بات نہیں بنے گی اور پاکستان کے عوام کے سوالوں کا جواب نہیں ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ یاد کرے اس وقت کو جب آپ ہر معاملے کو سیاسی رنگ دیتے تھے اور ہر بیان کو یاد کرے اور عوام کو بتائیں کہ کنٹینر کب سج رہا ہے اور پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے اور عوام کو بتائیں کہ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے پکڑ کر عوام کے حوالے کب کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کہا ہے کہ آپ وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے کھڑے ہیں تو بتائیں آپ خود استعفی کب دے رہے ہیں یا وزیراعلی سے استعفی کب لے رہے ہیں اور یہ بتائیں پاکستان کے عوام کو کہ پنجاب کو کب بند کررہے ہیں اور پنجاب کا وزیراعلی کون ہے۔مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذمہ داری مت لیں بلکہ اس واقعے کی ذمہ داری لیں اور پنجاب کے عوام کو بتائیں کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی اور عوام کے سامنے حقائق کب لائیں گے۔انہوں نے کہا عوام کو بتایا جائے نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں، پنجاب کیعوام کو بتایا جائے ان کی سیکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی گمنام ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، ایف آئی آر میں وزیراعلی اوروزیراعظم کانام شامل کیوں نہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.