ماما کہاں ہیں؟ پاپا کیوں نہیں آئے؟
سانحہ ساہیوال میں مقتول جوڑے کی بچیوں نے گھر پہنچتے ہی والدین سے متعلق دریافت کیا
سمیرا فقیرحسین پیر 21 جنوری 2019 11:04
(جاری ہے)
سوال یہ ہے کہ کون ان ننھے بچوں کا سہارا بنے گا ؟ کون ان کے والدین کی کمی پوری کرے گا ؟ کون ان کے آنسو پونچھے گا؟ حکومت نے بچوں کی کفالت کا ذمہ اُٹھانے کا اعلان تو کیا لیکن افسوس تاحال کسی نے بھی مقتول کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
مقتول خلیل کے بھائی نے بھی حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی اور کہا کہ حکومت نے ہم سے رابطہ کرنے کے دعوے کیے ہیں لیکن درحقیقت ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی کوئی ہمارے پاس آیا ، ہم اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو لاہور کے جنرل اسپتال لائے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مقتول خلیل ، اہلیہ اور بیٹی کی موت کا سُن پر خلیل کی والدہ بھی چل بسیں ، ایک گھر سے چار جنازے اُٹھے تو کہرام مچ گیا ۔ سی ٹی ڈی کی اس بہیمانہ کارروائی پر کئی شکوک و شبہات اُبھر کر سامنے آئے ہیں تاہم واقعہ پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ممکنہ طور پر کل اعلیٰ حکومتی نمائندوں کو پیش کرے گی۔ ابتدائی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ سی ٹی ڈی کے کئی افسران کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.