آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ہم نے درخواست دائر کر دی ہے، قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، خرم شیر زمان

پیر 21 جنوری 2019 15:45

آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ہم نے درخواست دائر کر دی ہے، قوم کو جلد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ہم نے درخواست دائر کر دی ہے، قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور ساہیوال میں دو سانحات ہوئے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ ذمے داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ہم نے درخواست دائر کر دی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ابھی کیس پر بات نہیں کروں گا۔