ڈپٹی کمشنر جہلم کالینڈ ریکارڈ سنٹر پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 18:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا اور انتقال اراضی و تبادلہ کے کے لئے آنے والے سائلین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں اراضی انتقال و تبادلہ کے لئے آنے والے سائلین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔

ضلع کے تمام مواضعات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین کے ساتھ کسی قسم کی بد عنوانی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور عملہ سائلین سے اخلاق سے پیش آئے اور ان کیلئے مشکلات نہ پید ا کی جائے ۔ لینڈ ریکارڈ انڈر پراسس مواضعات کا کام ترجیحی بنیاد وں پر مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ مال افسران اور لینڈ ریکارڈ عملہ اس کام کو باہمی تعاون سے مکمل کرے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے انکے مسائل پوچھے اورانکے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :