ایم کیوایم متحد ہے ،لیڈروں کی تقسیم سے کارکن تقسیم نہیں ہوئے، شخصیات کے آنے جانے سے جماعت کوکوئی فرق نہیں پڑتا ،سانحہ ساہیول افسوسناک ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 21 جنوری 2019 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موبائل فون کی قیمت مزید کم کرنے اور وائی فائی کو فری کرنے کے لئے کوشاں ہیں،انہوں نے بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی ہماری آئی ٹی وزارت کے دائرے میں آتی ہے جس نے اپنے اندر ایک نئی دنیا بسائی ہوئی ہے ملک کے اندر غربت جہالت کو دور کرنے کے لیے کیا کیا اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں اس بارے میں بات چیت ہوئی ہے ملک میں غیر ترقیاتی علاقوں میں بھی تعلیم پہنچائیں گے پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو یونیورسٹی نکھارنے کے لئے آگے بڑھے ،آئی ٹی انڈسٹری کے ذریعے ملک کے بہت سارے مسائل کا حل ڈھونڈ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے اندر اپنے ماہرین کو تیار کرنا ہے جسکے لیئے تعلیمی میدان میں اضافی کورسز کرنا پڑیں تو کرائیں گے تاکہ ہم عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال پر کہا کہ ہمیں جن حالات کا سامنا ہے ہم سب نے ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے ۔ انہوں نے اپنی وزارت کے متعلق ایک سوال پر کہا کہ حکومت سے معاہدے میں ایم کیو ایم نے آئی ٹی کی وزارت مانگی تھی اور ایم کیو ایم نے یہ نہیں کہا کہ جو مانگا ہے وہ نہیں ملا یہ الگ بات ہے کہ آئی ٹی وزارت کے لیئے میرا نام آیا اور میں میڈیکل ڈاکٹر ہوں اور آئی ٹی کے لوگ آئی ٹی کے ڈاکٹر ہیں اور میں نے انکو ساتھ لیکر چلنا ہے۔ تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ہمیںملک کو عالمی مارکیٹ کی سطح پر لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون کی اگر مقامی سطح پر تیاری شروع ہو تو اس کی قیمت کم ہو جائے گی تاہم باہر سے درآمد شدہ موبائل کی قیمت اسی لیے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت آئی ٹی انڈسٹری کو بہت فروغ ملے گا اور اس سے سرمایہ کاری آئے گی ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے ورچوئل یونیورسٹی لاہور کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹر نوید ملک نے انہیں یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے نصاب اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.