سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی تین مختلف معاملات پر پیش کی گئی رپورٹس کی منظوری دیدی گئی

پیر 21 جنوری 2019 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے تین مختلف معاملات پر کمیٹی کی رپورٹس سینیٹ اجلاس میں پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے پریمیئر آئل پاکستان ہولڈنگ (بی وی) کے حصص کی فروخت، سندھ میں گیس کی سپلائی میں تعطل اور قلات، مستونگ اور زیارت میں گیس سپلائی کی قلت اور سندھ میں گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹس پیش کیں جن کی سینیٹ نے منظوری دیدی ۔