سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ باسط ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچ گئے

پیر 21 جنوری 2019 21:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ باسط ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچ گئے ،پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا،سیکرٹری صحت بلوچستان نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا دورئے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ،سول ہسپتال سبی میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے اور ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ہسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کی ،تفصیلات کے مطابق ضلع سبی میں چار روزہ پولیو مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے ،چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ باسط اور ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو ویکسین پلا کر دیااس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یاکہ ضلع سبی کے پچیس یو نین کونسلوں میں پانچ سال کی عمرتک کی44ہزارسے زاہدبچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائیں گے،محکمہ صحت نے چار روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں 48فکسڈ سینٹر،192موبائل،25 زونل سپروائزر،38ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی اس کے علاوہ محکمہ صحت کے خواتین ٹیمیوں نے بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چار روزہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے ہیں اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر فیض بلوچ، ڈاکٹر شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے کہا کہ آج سے شروع ہوناوالا چار روزہ پولیو مہم 24 جنوری تک جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ سبی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو شہر میں پولیس جبکہ بی ایریا میں لیویز فورس کے اہلکارسیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے بعد ازیں سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ باسط نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کا دورہ کیا دورئے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ادویات کی کمی کے بارے میں کہا کہ سول ہسپتال سبی میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات میسر ہو سکے انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے۔