آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان‘ پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے‘ محکمہ موسمیات

منگل 22 جنوری 2019 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان جبکہ مالا کنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر مزید برف باری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (منگل) کی صبح اسلام آباد میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور میں 10، کوئٹہ منفی 4، کراچی 15، گلگت اور مری منفی 2 جبکہ مظفرآباد میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔