بنوں میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس امتحان میں دوسری پوزیشن

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بنوں میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس فورتھ ایئر سالانہ امتحانات میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

بنوں میڈیکل کالج کے پی آر او انور علی شاہ نے بتایا کے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام ایم بی بی ایس فورتھ ائیرکے سالانہ امتحانات میں بنوں میڈیکل کالج نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام میڈیکل کالجز میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، فیصل صالح حیات نے 810نمبرات لیکر پہلی جبکہ فاطمہ علی شاہ نے 787نمبرات لے کر دوسری پوزیشن جبکہ محمدشبیر نے 739نمبرات لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔