پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مضبوط اور مستحکم اتحاد ہے جو قائم رہے گا، امیربخش بھٹو

منگل 22 جنوری 2019 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مضبوط اور مستحکم اتحاد ہے جو قائم رہے گا۔ پی ٹی آئی ضلع حیدرآباد کے صدر کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس ایک جذباتی عمل تھا۔ ہماری حکومت 70 سالوں سے عوام سے کی گئی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔

(جاری ہے)

سندھ بالخصوص کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا جہاں پر عام آدمی کو انصاف اور قانون ان کے دروازے کی دستک میسر ہوگا۔ جناب امیر بخش خان بھٹو نے پارٹی کے تمام ذمہ داراں سے سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیرذمہ داراں بیانات سے گریز کریں جس سے اتحادیوں کے درمیان کسی قسم کا غلط تاثر پیدا نہ ہو اور پارٹی پالیسی کے تحت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اپنا موقف دینا چاہیے۔