وزیر خارجہ کی افغان صوبے وردک میں تربیتی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

منگل 22 جنوری 2019 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبے وردک میں تربیتی کیمپ پر دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبے وردک میں تربیتی کیمپ پر دہشتگرد انہ حملے کی شدید مذمت کی اور کثیر جانی نقصان پر افغان عوام سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔