پیر مستوار قلندر محبت مشن انٹر نیشنل کے 20روزہ تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے

منگل 22 جنوری 2019 19:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) معروف مذہبی اور روحانی شخصیت سجادہ نشین مخدوم پور شریف مرید پیر مستوار قلندر محبت مشن انٹر نیشنل کے 20روزہ تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وہ اندرون سندھ 20روز تک سندھ کے مختلف شہروں میں روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر مستوار قلندر جب کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو وہاںپر موجود سینکڑوں عقیدت مندوں نے ان کا استقبال کیا ، پیر مستوار قلندر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس موقع پر پھر آیا دور قلندر کا ،دم مست قلندر خاکی شاہ کے پرشگاف نعرے لگائے گئے۔

پیر مستوار قلندر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام محبت ،پیار اور امن کا پیغام دیتا ہے اور اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں اورمحبت کا یہ پیغام محبت مشن انٹر نیشنل کے ذریعے دنیا بھرمیں پہنچایا جارہا ہے اور اس پیغام کو بڑی سنجیدگی کیساتھ دیکھا اور سنا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :