Live Updates

انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کیلئے ’’ملک‘‘ دیدیا گیا، نفیسہ شاہ

کٹھ پتلی وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کی سونامی آرہی ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کا ایجنڈا صرف انتشار اور انتقام ہے،رکن قومی اسمبلی کا بیان

منگل 22 جنوری 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو کھیلنے کیلئے ملک دیدیا گیا ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کا ایجنڈا صرف انتشار اور انتقام ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی سونامی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے فرنٹ مین نے ڈالر کی قیمت بڑھا کر اپنے لئے مال بنایا جبکہ عوام اور ملک کو معاشی بحران میں مبتلا اور مزید قرضوں میں جکڑ دیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عملی طور پر دو ملک اور دو قانون چل رہے ہیں۔ ایک طرف تو احتساب کی آڑ میں حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں احتساب کی طرف دکان بند کرا دی گئی ہے۔ علیمہ خان چوری سکینڈل میں عمران خان خود شریک ہیں۔ شوکت خانم کو ملنے والا چندہ عوام کا پیسہ ہے عوام کے دیئے ہوئے چندے میں خردبرد کرکے بیرون ملک بلڈنگ خرید کرنا جرم ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم فنڈز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات