پیپلزپارٹی کے رُکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کا سول ہسپتال حیدرآباد کا دورہ،

مختلف وارڈوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 23 جنوری 2019 21:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے رُکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے سول ہسپتال حیدرآباد کا دورہ کیا، مختلف وارڈوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقاتیں کرکے ان سے ہسپتال میں دی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا، ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے عبدالجبار خان کو سرجیکل وارڈوں کی تزئین وآرائش اور علاج کی سہولتوں سے متعلق معلومات فراہم کریں، عبدالجبار خان ہسپتال کے گائنی وارڈ، یورولوجی وارڈ، سرجیکل وارڈ، شعبہ حادثات ، نئے بننے والے جدید بلڈ بینک ، 50بستروں پر مشتمل آئی سی یو بمعہ او ٹی کمپلیکس ، بچوں کے وارڈ اور نئے ڈائیلاسز وارڈ بھی گئے جہاں زیر علاج مریضوں نے ہسپتال میں علاج معالجے اور ادویہ کی سہولتوں کے حوالے سے انہیں بتایا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے عبدالجبار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کے دورے میں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہسپتال کو صوبائی حکومت کے تعاون سے جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے، ہسپتال میں جدید مشینری اور خوبصورت وارڈوں کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت سول ہسپتال حیدرآباد کسی طرح بھی نجی ہسپتال سے کم سہولتیں فراہم نہیں کررہا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت کی کوششوں سے ہسپتال میں جدید مشینری کے علاوہ نئے بلاکس کی تعمیر اور خاص طورپر 50 بستروں پر مشتمل نئے آئی سی یو کے بننے کے بعد اب غریب مریضوں کو بھی علاج کی مفت جدید سہولتیں میسر آرہی ہیں، اس موقع پر پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری سیدفیاض شاہ، آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کے صوبائی جنرل سیکریٹری غلام قادر راجپر ڈویژنل صدر اعجاز مولائی، یونٹ صدر ذوالفقار جتوئی، جنرل سیکریٹری سید علی حیدر شاہ، سندھ پیرامیڈیکل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے یونٹ کے صدر نذر محمد راجپراور دیگر بھی موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :