زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور میں گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ۔اسد عمرکا اپوزیشن کو جواب

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور میں گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ۔اسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وزیرخزانہ اسد عمر نے بدھ کو جب فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا اور جھوٹا جھوٹا، گو نیازی گو کے نعرے لگائے گئے تاہم اسد عمر بھی اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن پر بھی جملے کستے رہے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا ذکر کرکے ان پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے اپنی تقریر کے آخر میں اپوزیشن کے اتحاد پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر بھی طنز کیا۔اسدعمر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے جس طرح زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔