کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ،

ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

بدھ 23 جنوری 2019 23:42

کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال ..
راولپنڈی ۔ 23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔