چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ایک اور فیصلہ
لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو 8 سال بعد بری کردیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 جنوری 2019 11:42
(جاری ہے)
بعد ازاں عدالت نے زیادتی کیس کے مجرم کو 8 سال کے بعد بری کرتے ہوئے سرگودھا کی لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ نمٹادیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے اہلیہ رخسانہ بی بی کے قتل کیس کے ملزم احمد علی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیکر ساڑھے 9سال بعد بری کردیا تھا، عدالت نے ریمارکس دیئے مقدمے کے گواہ جائے وقوع سے میلوں دور رہتے ہیں، ٹرائل کورٹ میں قتل کے ٹھوس شواہد نہیں آئے۔قبل ازیں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اغوا کیس میں بھی عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا تھا۔جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اغوا کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئے کہ اگر گواہ ڈرتے ہیں تو انصاف نہ مانگیں۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ سچی شہادت کے لیے سامنے آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ماں باپ یا عزیزوں کے خلاف شہادت کے لیے گواہ بنو۔ انہوں نے کہا کہ مغوی کی بازیابی پولیس کے ذریعے نہیں ہوئی۔ مغوی بازیاب ہونے کے چھ ماہ کے بعد شامل تفتیش نہیں ہوا۔ اور مغوی نے چھ ماہ تک پیش نہ ہونے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے عمر قید کے ملزموں کی سزائیں ختم کرنے اور بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنا منصب سنبھالتے ہی ایکشن میں آگئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے رواں ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے رکھے ہیں ۔ گذشتہ ہفتے جاری کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر 1،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصور علی شاہ ،بینچ نمبر 2 جسٹس عظمت سعید ،جسٹس فیصل عرب ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، بینچ نمبر3 جسٹس مشیر عالم ،جسٹس قاضی فائز عیسی، بینچ نمبر4 جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور بینچ نمبر 5 جسٹس منظور ملک اورجسٹس طارق مسعود پرمشتمل ہے ۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ برسوں پُرانے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.