بجٹ میں بہترین طریقے سے قوم کوماموں بنا یاگیا، راؤف کلاسرا

بجلی، گیس ، کھاد دیگر اشیاء کی قیمتیں حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے، بجٹ میں بڑے سیٹھوں کو ریلیف دیا گیا، اسد عمر کے پاس بڑے سیٹھوں سے پیسا نکلوانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار راؤ کلاسر اکا منی بجٹ پر تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 جنوری 2019 17:24

بجٹ میں بہترین طریقے سے قوم کوماموں بنا یاگیا، راؤف کلاسرا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری2019ء) سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ بجٹ میں بہترین طریقے سے قوم کوماموں بنا یاگیا،بجلی ، گیس ، کھاد کی قیمتیں حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے،بڑے سیٹھوں کو ریلیف دیا گیا، اسد عمر کے پاس بڑے سیٹھوں سے پیسا نکلوانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔ انہو ں نے نجی ٹی وی میں حکومت کے منی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ میں بہترین طریقے سے قوم کوماموں بنا رہی ہے۔

بجٹ میں ٹیکسز کیا ہوتے ہیں؟ ڈالر 122سے 140تک اسد عمر لیکر گئے ہیں۔وزیراعظم کی ایکٹنگ مجھے توعلم ہی نہیں تھا، اسد عمر کررہے ہیں۔ ان کی ایکٹنگ اور جھوٹ بولنا دیکھیں۔یہ کہتے ہیں ڈالر بڑھنے سے مہنگائی نہیں ہوگی اور نہ ہی چیزیں خریدنے کیلئے زیادہ پیسے دینا پڑیں گے۔

(جاری ہے)

یہ جن کاروباری لوگوں کو فائدہ دے رہے ہیں وہ ڈالر میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

ان کی اپنی ڈارلنگ اینگرونے کسانوں کو لوٹا ہے۔ فوجی فرٹیلائزراوراینگرو نے مل کرلوٹا ہے۔ وہ پچھلے سالوں سے سٹے لیکر بیٹھے ہیں۔ان سب بڑے سیٹھوں سے پیسا نکالنے کیلئے اسدعمر کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔آج ہی بجلی کی قیمتیں بڑھی ہیں، بجلی ، گیس ، کھاد کی قیمتیں پہلے بڑھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت نے سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔

حکومت کہتی ہے آپریشن ٹھیک تھا لیکن بندے غلط مارے گئے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لفظ بہت بدقسمت ہوتے ہیں، ان لفظوں میں ایک خوف ہوتا ہے۔ان لفظوں میں بجٹ بھی ایک لفظ ہے۔جب بھی بجٹ کی آواز آتی ہے تویوں محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے اوپر ایک اور بم گرنے والا ہے۔جب حکومت کی جانب سے منی بجٹ کا لفظ استعمال کیا اور کہا گیا کہ اس مہینے منی بجٹ آئے گا توعوام خود زدہ ہوگئے۔

عوام کا خیال تھا کہ حکومت ہمیں مزید نچوڑے گی اور ہماری جیبوں سے مزید پیسا نکالا جائے گا۔لیکن آج جب منی بجٹ پیش کیا گیا تومنی بجٹ توقعات کے برعکس ثابت ہوا۔حکومت کی بجٹ پر تعریف کرتا ہوں کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا ہے ۔ غریب طبقے، چھوٹے طبقات،مزدور اور کسان کو ریلیف دیا گیا ہے۔لیکن بجٹ خسارہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیسے ختم کریں گے؟اسد عمر کہتے کہ 2022ء میں پاکستان بہت ترقی کرجائے گا اور ٹیکس بھی حاصل کرلیں گے۔لیکن اسد عمر نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسا کہاں سے آئے گا۔