یونیورسٹی کے غریب طلبہ و طالبات کو 20 ہزار کی اسکالر شپ دی جائے گی،ضلع کاؤنسل چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ

جمعرات 24 جنوری 2019 21:42

عمرکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) ضلع کاؤنسل عمرکوٹ کا اجلاس ضلع کاؤنسل چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ کی زیر صدارت ضلع کاؤنسل ہال میں طلب کیا گیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے تمام ممبران کی اتفاق رائے سے گذشتہ اجلاس کی کارروائی بحال کی ، جبکہ اجلاس میں تمام ممبران کی جانب سے صحت ، واپڈا ، تعلیم ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ، لوکل گورمینٹ کا نکاسی نظام ، ضلع میں منشیات اور کچے شراب کی فروخت ، فصل کی پوکھائی کے لیے پانی کی قلت ، اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور دیگر مسائل پر شکایات درج کروائی گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کاؤنسل چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے غریب طلبہ و طالبات کو 20 ہزار کی اسکالر شپ دی جائے گی، جس کے لیے تمام ممبران 20 فروری تک اپنی درخواستیں دیں۔