عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی پی او لوئر کوہستان

جمعہ 25 جنوری 2019 19:32

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تھانہ پٹن کا فارمل انسپکشن ششماہی دوئم سال 2017ء کا ملاحظہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے دوران فارمل انسپکشن تھانہ پٹن کا مکمل جائزہ لیا، تھانہ پٹن کا جملہ ریکارڈ چیک کیا جو درست پایا، تھانہ کے ریکارڈ کو آپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے، حوالات تھانہ کو بھی چیک کرنے سمیت حوالات کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کئے۔

ضلعی پولیس آفیسر نے تھانہ پٹن کی عام معائنہ کے دوران کرائم بوڈز، مالخانہ، کوت، میس،رہائشی کمروں اور تھانہ بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسے مزید صاف ستھرا رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایچ او تھانہ پٹن اور دیگر سٹاف کو سائلین کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے کے بارے میں ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس آفیسر نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے، عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بتایا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈائون میں بھرپور حصہ لیں اور ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔