خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بی ڈی ایس تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا
کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے طلباء وطالبات نے پہلی پانچ میں سے چار پوزیشنیں حاصل کرلیں کڈز کوہاٹ کی مریم جدون اور علیزہ عباس نے پہلی اور دوسری جبکہ اے ایم سی ایبٹ آباد کی شیجیہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی
جمعہ 25 جنوری 2019 20:09
(جاری ہے)
اس طرح ڈینٹل سیکشن ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا نتیجہ81فیصدرہا۔
ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ41فیصد،ڈینٹل سیکشن باچاخان میڈیکل کالج مردان کا نتیجہ100فیصد رہا،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کانتیجہ88فیصد رہا جبکہ ڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کامجموعی نتیجہ 42فیصد رہا۔واضح رہے کہ اس امتحان میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ جو نہ صرف کے ایم یو بلکہ صوبے کے جنوبی اضلاع کا بھی واحد ڈینٹل کالج ہے کے طلباء وطالبات نے پہلی پانچ میں سے چار پوزیشنیں حاصل کی ہے جواس کالج کے طلباء وطالبات ، انتظامیہ اور فیکلٹی کی سخت محنت اور شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے جس پر کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدنے نمایاں پوزیشن ہولڈرز بالخصوص کڈ زکوہاٹ کے طلباء وطالبات کی شاندار کامیابی پر متعلقہ طلباء وطالبات،ان کے والدین، کڈز کوہاٹ کے پرنسپل اور فیکلٹی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کامیاب طلباء وطالبات نہ صرف اپنی کامیابی کا موجودہ معیار برقرار رکھیں گے بلکہ آئیندہ امتحانات میں مزید بہتر نتائج کے لیئے اپنی محنت اور کوششیںبھی جاری رکھیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں (کل )سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز
-
میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
-
میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام کرنا ہے، محمد علی ملکانی
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
-
کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک
-
سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.