علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام 2روزہ عالمی کانفرنس19 فروری کو شروع ہوگی

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لیی"ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن"کے موضوع پر2 روزہ چوتھی عالمی کانفرنس19 فروری کو شروع ہوگی ۔یونیورسٹی کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم میں جدید رجحانات ، تعلیم کے نئے انداز اورتعلیمی شعبے میں اپنے تجربات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔دو روزہ بحث مباحثوں میں اکیڈمک ریسرچ کو سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار بنانے اور سیکھنے کے جدید طریقوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیاجا ئیگا۔زبانی پریذنٹیشن ،ْ پوسٹرز پریڈنٹیشن ،ْ گول میز مباحثے ،ْ پینل مباحثے اور پراجیکٹس کے تحت پریذنٹیشنز ہوں گی۔کسی مجبوری کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر عالمی پریذنٹرز کو آن لائن پریذنٹیش کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کانفرنس کی اختتامی تقریب 20 فروری کو منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :