ڈرگ ایکٹ کے تحت عطائیوں کیخلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گی:فہیم ضیاء

بدھ 30 جنوری 2019 16:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء)عطائی فوری طور پر غیر قانونی دھند بند کردیں وگر نہ ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء نے سلانوالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران تحصیل بھر کے میڈ یکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔ جن کی لیبارٹری رپورٹ آنے پر انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کی سرکوبی اور علاقہ سے غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری رہیگا ۔