کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:47

کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پی ڈی خان کے علاقے سگھر پور میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے گھروں میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف ، اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان اسامہ شیرون اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈی سی جہلم نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے اور تمام جاں بحق افراد کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم کو علاقے کے مسائل اور مشکلات بارے بتایا جس پر ڈی سی جہلم نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔