صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:38

صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمپین لانچ کرنا کہ کنزیوم پروٹیکشن موجود ہے اس کے رائٹس کے بارے میں لوگوں کو بتائیں کوئی دکاندار عوام کے ساتھ زیادتی کرتا ہے وہ فوراً کنزیوم کمپلین کریں یہ بات  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا فورم ہے جو عوام اور دکاندار کے درمیان میں اہم رول ادا کرتا ہے جب تک اس کی کمپین نہیں چلائی جائیں گی تب تک لوگوں کو کنزیوم ایکٹ کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہو گا ۔

  اجلاس میں ایم سی ،سوشل ویلفیئر ،ممبر پریس کلب اور ممبران کنزیوم پروٹیکشن نے شرکت کی ۔