Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:39

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر  میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر  میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت،  ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی  نے جنرل سلامی پیش کی،  پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ نے پروفیشنل ٹریننگ کے  مظاہرے پیش کئے ، فی میل کمانڈوز نے سیٹ ، ہیلی ریپلنگ بلڈنگ کراسنگ ،لیزرڈ کرال فیس ڈاؤن ریپلنگ ،سٹریٹ کراسنگ کے مظاہرے کئے، ایلیٹ کمانڈوز نےبلند ٹاور سے زخمیوں اور سامان اتارنے کے مظاہرے کئے گئے، فی میل کمانڈواسالٹ ٹیم نے سموک سکرین کے ساتھ موونگ فائر کا مظاہرہ بھی کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیپ پر پریڈ کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی پر کمانڈوز کوانعامات بھی دیئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا بھی اعلان کیا، ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ مکمل کرنے پر حلف بھی لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایلیٹ پولیس کے جدید اسلحے کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم پی فائیو ایس ایس آر ، پی او ایف آئی، این وی جی گن کا عملی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فی میل کمانڈوز سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخآری ، ایم پی اے ثانیہ عاشق،آئی جی اور دیگر پولس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے، یہ انتہائی مشکل چھ ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلی انتہائی حوصلہ ملا۔

ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔  یہ وہ قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے۔ ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔

سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لئے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔ پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔  شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہ شہادت کا کیا جذبہ ہے جس کے لئے لوگ اپنے بیٹوں کو مٹی پر قربان کرنے کے لیے  پیش کرتے ہیں۔

میں شہادت کے اس جذبے کو ہم سلام کرتے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے 85 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ قرآن مجید کہتا ہے کہ شہید زندہ ہے اور وہ چند خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو موت کے بعد بھی زندگی ملتی ہے۔ آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں۔ جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔

پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔  پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے  تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔  پنجاب کی سرحد پر پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں جنہیں پولیس کے جوان بہادری سے روک رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کو جدید سیکورٹی آلات حاصل کرنے کاکہا ہے۔ میرے لیے ہر بیٹے اور بیٹی کی جان انتہائی قیمتی ہے۔

دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے مہیا کیے ہیں۔ جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔ جو وعدے آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ کیے ہیں وہ نبھانے ہیں۔  جب آپ کو مشکل پیش آئے تو اپنے حلف کے الفاظ کو یاد کریں۔ نوجوانوں کے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ جب آپ کے پاس کوئی مظلوم آئے تو آپ نے اس کی دادرسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے اور لوگ سکون سے اپنے گھروں میں سوئیں گے۔اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی میں اللہ تعالی ہمیں کامیاب کرے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات