مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

مفتی عبدالقوی اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں رقص کررہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 جنوری 2019 21:00

مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2019ء) :مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں رقص کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی ملتان کی ایک معروف مذہبی شخصیت کے طور پر پہنچانے جاتے تھے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے بھی عہدیدار رہ چکے ہیں۔

تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل تنازعات کی زد میں ہیں۔وہ سب سے پہلے اس وقت ہائی لائٹ ہوئے جب ان کی معروف اداکارہ وینا ملک سے سکرین پر تکرار ہوئی ۔اس کے بعد مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بن گئے ۔اس کے چند روز بعد ہی قندیل بلوچ کا قتل ہو گیا جس کے بعد انکو بھی اس مقدمے میں ملوث قرار دے کر انکو بھی مقدمے کا حصہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انکو ضمانت پر رہائی مل گئی۔اسی طرح انکی عارضی نکاح کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔گزشتہ کچھ عرصہ قبل ایک اور ماڈل کے ساتھ انکی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ انکی جانب مبذول کردی تھی۔اس حوالے سے انکی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔اس ویڈیو مییں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ۔انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔مفتی عبدالقوی کو نصرت فتح علی خان کے گیت پررقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔