
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڈٹ رپورٹ ‘اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
مقابلے کے بغیر پبلک پروکیورمنٹ کی گئیں جس سے خزانے کو 2 ارب 74 کروڑ روپے کا نقصان ہوا. رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 2 فروری 2019
12:41

(جاری ہے)
چنانچہ بی آئی ایس پی کی انتظامیہ نے وسیلہ صحت کے لیے 27 اپریل 2010 کو تمام بڑے اخبارات میں اشتہار دیا تھا جس پر 8 انشورنس کمپنیوں نے اپنی پیشکش جمع کروائی تھی.
مذکورہ پیشکش کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے کوئی بھی پیشکش میعار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ نئے سرے سے بولیوں کی تجویز دی تھی تاہم اس کے بعد ہونے والے اجلاس میں بی آئی ایس پی مینجمنٹ بورڈ نے اسے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو سونپ دیا. رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ لائف کارپوریشن نے نہ ہی صحت انشورنس کے لیے بولی جمع کروائی تھی اور نہ ہی اس کا اس حوالے سے کوئی تجربہ ہے لیکن اس کے باوجود بغیر کسی بولی کے اسے ٹھیکہ دے دیا گیا. اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل آڈٹ مقبول گوندل نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بتایا کہ بغیر مقابلے کے ایسی کمپنی، جس نے بولی میں حصہ بھی نہیں لیا، کو کانٹریکٹ دیے جانے پر کارروائی کی جاسکتی ہے. رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بی آئی ایس پی نے بغیر جائزہ لیے اشتہاری کمپنی کا انتخاب کیا اور اسے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ارب 64 کروڑ روپے بھی ادا کیے‘ قومی احتساب بیورو نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہواکیونکہ ادارے نے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.