پلاٹ پر قبضے ،بھتہ لینے سے متعلق کیس میں قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کی ضمانت منظور

ہفتہ 2 فروری 2019 18:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پلاٹ پر قبضے اور بھتہ لینے سے متعلق ایک کیس میں قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کی ضمانت منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم منشا بم کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے قبضہ اور بھتہ کے ایک کیس میں منشا بم کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ پولیس نے منشا بم کے خلاف جوہر ٹاون میں پلاٹ پر قبضہ اور بھتہ مانگنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔15اکتوبر 2018ء کو پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضوں کے الزام سمیت 80مقدمات میں مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ سے حراست میں لے لیا تھا۔