Live Updates

عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دینگے،ڈاکٹرز کے کہنے پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا گیا‘ افتخار درانی

سسٹم کو آگے چلانے کیلئے حکومت کو ایسے فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا

ہفتہ 2 فروری 2019 20:13

عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دینگے،ڈاکٹرز کے کہنے پر نواز شریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے طور پر دیکھ بھال نواز شریف کا حق ہے، جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم مسلسل ہسپتال منتقلی کا کہا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی اور اپوزیشن کے لیے این آر او کی خبروں پر اپنے رد عمل میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے۔

عمران خان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں، عوام سے وعدہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس آئے گی۔نواز شریف کی علالت سے متعلق انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرز کے کہنے پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، سسٹم کو آگے چلانے کے لیے حکومت کو ایسے فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اداروں کو بلیک میل کرنے آتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات