چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سینیٹر شبلی فراز ، مشاہد حسین سید اور اراکین کمیٹی خارجہ امور لندن چلے گئے

برطانیہ کی سیاسی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں بھاتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے پارلیمانی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اٴْجاگر کیا جاسکتا ہے، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

پیر 4 فروری 2019 16:43

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سینیٹر شبلی فراز ، مشاہد حسین سید اور اراکین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی ہدایت پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید اور اراکین کمیٹی مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہمورا کرنے کیلئے لندن روانہ چلے گئے جہاں وفد کے اراکین برطانوی درالعوام اور درالااٴْمرء کے اراکین سے تبادلہ خیال کے علاوہ برطانیہ کی سیاسی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں بھاتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کی کوششوں کو کی ہمیشہ حمائت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اٴْجاگر کیا جاسکتا ہے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ اس سلسلے میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی اپنے اس دورے کے دوران برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی تبادلہ خیال کرے گی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ مختلف تقریبات میں شرکت کرے گی۔

وفد میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے علاوہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹرز انوارالحق کاکٹر ، محمد اسد علی خان جونیجو ، عطاالرحمن، میاں محمد عتیق شیخ ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، محمد جاوید عباسی ، نزہت صادق ، شیری رحمان اور ڈاکٹر شہزا دوسیم شامل ہیں۔