Live Updates

ن لیگ نے این آر او ملنے کی تصدیق کردی

عمران خان کو کہا ہے کہ روک سکو تو روک لو، این آر او آیا رے، خود ن لیگ کے لوگوں نے رابطہ کرنے پر این آر او ملنے کی تصدیق کی ہے: رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور حسین

muhammad ali محمد علی پیر 4 فروری 2019 20:17

ن لیگ نے این آر او ملنے کی تصدیق کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2019ء) ن لیگ نے این آر او ملنے کی تصدیق کردی، رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کہا ہے کہ روک سکو تو روک لو، این آر او آیا رے، خود ن لیگ کے لوگوں نے رابطہ کرنے پر این آر او ملنے کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے قائدین کو این آر او ملنے کی خبریں واقعی حقیقت پر مبنی ہیں۔ چوہدری منظور حیسن کہتے ہیں کہ انہوں نے 3، 4 ذرائع سے اس حوالے سے تصدیق کروائی ہے۔ جبکہ ن لیگ کے لوگوں نے بھی این آر او ملنے کی تصدیق کی ہے۔ چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا گیا ہے کہ روک سکو تو روک لو، این آر او آیا رے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین  نے کچھ روز قبل بھی دعویٰ کیا تھا ن لیگ کو این آر او مل گیا ہے۔ تاہم ن لیگ کے رہنما اب بھی اس تمام معاملے کی تردید کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات