Live Updates

جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا،عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی پر اطمینان کا اظہار کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 فروری 2019 22:20

جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا،عامر لیاقت
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 فروری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا میرا خان مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں اپنے سیاسی سفر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میرا خان میرے ساتھ ہے تب تک کوئی تنگ نہیں کر سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ہمیشہ ہی تنازعات کی زد میں رہے ہیں ۔چاہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انکی ویڈیوز ہوں یا انکی دوسری شادی یا پھر نجی ٹی وی کے ساتھ ان کے معاملات وہ ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ساتھ انکا سیاسی سفر بھی ایسے ہی اتار چڑھاو کا شکار رہا۔تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت جہاں انہوں نے آخری حد تک کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تو الیکشن سے کچھ عرصہ قبل ہی ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کپتان کے گرد موجود لوگ ان کو لے کر عمران خان کو بد ظن کر رہے ہیں۔تاہم گزشتہ کچھ عرصے وہ کافی خوش اور مطمئن دکھائی رہے ہیں ۔یہی نہیں صرف بلکہ وہ بڑھ چڑھ کر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت بھی کررہے ہیں ۔
آج انہوں نے آسک عامر کا ٹرینڈ شروع کیا تو ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا اب انکو کوئی تحریک انصاف میں تنگ نہیں کرتا تو انکا کہنا تھا کہ جب خان ساتھ ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا میرا خان مجھ سے بہت پیار کرتا ہے بس میں اسے کبھی کبھی تنگ کرتا ہوں ، اب سمجھ گیا ہوں۔                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات