Live Updates

مولانا طارق جمیل ایسی شخصیت ہیں جو کسی بھی وقت عمران خان سے رابطہ کر سکتے ہیں

آپ جب بھی میری کوئی غلطی دیکھیں تو مجھے فوراََ اس معاملے پر نصحیت دیں میں ضرور عمل کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مولانا طارق جمیل کو اپنا ذاتی نمبر دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 فروری 2019 15:05

مولانا طارق جمیل ایسی شخصیت ہیں جو کسی بھی وقت عمران خان سے رابطہ کر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 فروری 2018ء) مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اپنا پرسنل نمبر دیا اور کہا کہ مولانا صاحب جب بھی آپ کو لگے کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں تو آپ نے مجھے بتانا ہے اور مجھے اس معاملے میں بہترین نصیحت کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ مجھے سے کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کی بات سنوں گا کیونکہ ہم آپ کی رہنمائی میں پاکستان کو مدینے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے عمران خان کی حمایت میں کسی پریشر کی وجہ سے بیان دیا یا پھر آپ سے کسی نے کہا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ سوفیصد میری طرف سے بیان دیا گیا تھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ یہ شخص پاکستان کے لئے کچھ کرے گا کیونکہ اس کی نیت صاف ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کچھ عرصہ قبل متاز عالم دین طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی اور پاکستانی عوام سے پاکستانی کو فلاحی ریاست جیسا بنانے کے لیے پاکستانی عوام سے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی اور انہی لوگوں میں سے عمران خان ہیں۔

اور پچھلی پاکستانی کی تاریخ میں کوئی ایک بھی حکمران ایسا نہیں گزرا جس نے یہ خواہش ظاہر کی ہو کہ ہم پاکستان کو مدینہ والی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ موجودہ وزیراعظم پہلے شخص ہیں جنھوں نے پہلی تقریر میں اس نظریے کو پیش کیا اس لیے میرے پاکستانی کی 20کروڑ عوام سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کی مدد کریں اور ان کی مدینے کی ریاست جو بھی پیش کرے گا ہم اس کے غلام ہوں گے۔

طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ اپنے ارادوں میں مضبوط رہے اور اب اللہ ان کی زندگی میں برکت دے۔پہلے انہوں نے اتنا بڑا اسپتال بنایا۔ ان کی جیب میں چار آنے بھی نہیں تھے لیکن ارادہ کیا تو اربوں روپے کا اسپتال بنا لیا۔22سال پہلے سیاست میں آئے تو تنہا تھے اور اللہ نے انہیں ان کی محنت کا پھل دیا اور انہیں وزیراعظم بنایا۔اور اب انہوں نے خود بھی ایک خوبصورت خواب دیکھا ہے اور ہمیں بھی دکھا رہے ہیں اور مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ عمران خان بہت دیندار اور مخلص ہیں اور ہمیں ان کی مدد کرنی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات