Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مفاد کی شرط پر امریکی صدر سے ملنے کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم پاکستان کےمفادمیں امریکی صدرسمیت کسی سےبھی ملنےکوتیارہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 فروری 2019 18:48

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مفاد کی شرط پر امریکی صدر سے ملنے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نےپاکستان کی قیادت پراعتماد کا اظہارکیاہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان کےمفادمیں امریکی صدرسمیت کسی سےبھی ملنےکوتیارہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں ۔

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بھی دیکھنے کو ملی تاہم حالیہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو پاکستان کی اہمیت باور کروا دی ہے۔کچھ عرصہ پہلے امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملیں ۔دوسری جانب پاکستان نے یہ بات طے کر لی ہے کہ اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں پاکستان کا مفاد بنیادی شرط ہوگا اور اسی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے لندن میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکاکےتعلقات میں بہتری آرہی ہے۔امریکا نےپاکستان کی قیادت پراعتماد کا اظہارکیاہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان کےمفادمیں امریکی صدرسمیت کسی سےبھی ملنےکوتیارہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہمیشہ کہاکہ افغان مسئلےکاکوئی فوجی حل نہیں۔

افغان مسئلےکاواحدحل مذاکرات کےذریعےسیاسی مفاہمت ہے۔پاکستان افغان مسئلےکےپرامن حل کےسلسلےمیں سہولت کاری جاری رکھےگا۔ہمیں سمجھناہوگاکہ فوجی طاقت سےافغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی گمراہ کن منظرکشی کررہاہے۔ہم نےآزادجموں کشمیرمیں سب کورسائی دی ہوئی ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم چھپانےکےلیےکسی کووہاں جانے نہیں دیتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات