اپنے حق کے لئے لڑیں گے لیکن اب کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، آصف علی زرداری
18 ویں ترمیم پر ڈاکہ پڑتا نظر آرہا ہے، تمام صوبے ہمارے ساتھ ہیں، یہ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے، پہلے ہماری یونیورسٹیاں اور اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد لے کر جارہے ہیں، اس طرح سندھ میں رہنے والوں کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی، ٹنڈوآدم میں جلسہ عام سے خطاب
ہفتہ 9 فروری 2019 20:43
(جاری ہے)
جہاں پر پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ جلسے سے خطاب کرتیہ وئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے تھے،اس لئے بنگلا دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔
یہ جنگ سندھ کے وسائل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ پشتون، بلوچی اورساتھ پنجاب ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہ لوگ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگا جاتی ہیں۔ وہ سندھی میں تقریر اس لیے نہیں کرتے کیونکہ سننے والوں کو سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتخابات کے دوران کا کہا تھا کہ ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے وہ 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ ہے۔ پہلے یہ لوگ ہماری یونیورسٹیاں لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد میں لیکرجارہے ہیں اور جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں ان کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ پاکستان آج کے لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا اور یہ ملک جنگ سے نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ پاکستان بننے کے بعد سوچی سمجھی سازش کے تحت خون ریزی کی گئی اور نیا بنگلہ دیش بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو لڑتے رہے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم نے بھی یہی بجٹ چلایا تھا اور سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ ہماری سوچ غریب عوام ہے۔ ہمیں غریبوں اور دھرتی کی فکر ہوتی ہے، انہیں محلوں کی فکر لگی رہتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.