درآمدات میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،
دسمبر جنوری میں برآمدات 2 ارب ڈالر ماہانہ رہیں،پالیسی ٹھیک جارہی ہے ، مشیر تجارت جنوری میں 31 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، رواں مالی سال بر آمدات میں اضافہ اور در آمدات میں کمی سامنے آئیگی،خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کی ضرورت ہے، ہماری پالیسی ٹھیک جا رہی ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا، میڈیا سے گفتگو
پیر 11 فروری 2019 16:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ٹھیک جا رہی ہے۔عبد الرزاق دائود نے کہاکہ ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فائدہ ہوا۔
انہوںنے کہا کہ فرننس آئل کی درآمد مکمل طور پر بین کر دی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ آئندہ پانچ ماہ میں مزید بہتری ہو گی۔ مشیر تجارت نے کہاکہ رواں مالی سال برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہواتاہم مطمئن نہیں ہوں ،برآمدات میں اضافہ ہونا چاہیے۔رزاق داؤد نے کہا کہ غیر ضروری اشیاء پر ڈیوٹی بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر جنوری میں برآمدات 2 ارب ڈالر ماہانہ رہیں،جنوری میں 31 فیصد تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔ رزاق داؤد نے کہا کہ سینٹ میں مقامی طلب میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے،سینٹ کی برامد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خوردنی تیل کی درآمد 2 ارب ڈالر سے زائد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خوردنی تیل کی درآمد کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ افریقہ میں برآمدات بڑھانے کیلئے ایتھوپیا میں مارچ میں کانفرنس کریں گے،افریقہ کے دس بڑے ممالک میں تجارتی دفاتر کھولیں گے۔ رزاق دائود نے کہاکہ مشینری کی درآمد میں کمی ہوئی،زیادہ تر مشینری پاور پلانٹ کی درآمد ہوئی۔ عبد الرزاق دائود نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 13 ارب 29 برآمدات کی ہوئیں،رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں درآمدات 32 ارب 54 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ،پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے دو ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 19 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بر آمدات میں اضافے کی یہی رفتار رہی تو ہم معیشت کے حوالے سے جلد اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔اس موقع پر سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا نے بتایا کہ غذائی اشیا اور ٹیکسٹائل کی بر آمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حکومت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.