اسلام آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی ،

ملزم گرفتار ، کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بر آمد

منگل 12 فروری 2019 15:06

اسلام آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافرکے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی 610 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سمیع پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :