Live Updates

ڈیرہ ، ضلع ناظم عزیز اللہ خان علی زئی کی خر مستیا ں 74 ڈسٹرکٹ ممبرا ن پر مشتمل ضلع کونسل کا اجلا س بلا کر خود لا ہور سیر سپا ٹے پر چلے گئے

ضلع نائب ناظم اسماعیل بلو چ کی زیر صدارت اجلاس میں ممبرا ن نے ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر اور کنسٹر کشن ورکس کے محکموں کی خو ب کلا س لی اجلاس میں سیکرٹر ی کاشف بھی مو جو د تھے

منگل 12 فروری 2019 20:57

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) ضلع ناظم عزیز اللہ خان علی زئی کی خر مستیا ں 74 ڈسٹرکٹ ممبرا ن پر مشتمل ضلع کونسل کا اجلا س بلا کر خود لا ہور سیر سپا ٹے پر چلے گئے ضلع نائب ناظم اسماعیل بلو چ کی زیر صدارت اجلاس میں ممبرا ن نے ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر اور کنسٹر کشن ورکس کے محکموں کی خو ب کلا س لی اجلاس میں سیکرٹر ی کاشف بھی مو جو د تھے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ہارو ن اعوا ن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ کونسل کا ایوان سپریم ہے اس ایوا ن کی منظور شد ہ چیز کو بلدیاتی ایکٹ کے تحت 60 دن میں صرف وزیر اعلیٰ منسو خ کر سکتا ہے لیکن یہاں ضلع ناظم کی غفلت لا پروا ہی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ذمہ داران ہمارے ساتھ مذاق کر رہے ہیں ایوان کی منظور شد ہ تر قیاتی سکیموں کو کئی کئی ماہ لٹکا دیتے ہیں کوئی پو چھنے والا نہیں عمران خان کہتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نظا م میں شفافیت ہے لیکن شفافیت نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی ، محکمانہ کمیٹیو ں کا کسی ممبر کو علم ہی نہیں کس ممبر کا کو ئی وقار کو ئی عزت نہیں ہم اپنے حلقو ں میں نہیں جا سکتے 2017-18 کا بجٹ کا فنڈ اب آیا ہے اور نئی سکیمیں مانگی جا رہی ہیں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل احمد خان کامرانی نے کہا ہے کہ اکتو بر 2018 میں ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ اجلاس میں 2018-19 اور 2016-17 کی بچت ہو نے والی رقم کے حوالے سے سکیموں کی منظور ی دی گئی 2018-19 کے ٹینڈر ہو چکے ہیں لیکن کام شروع نہیں ہوا جبکہ 2016-17 کی منظور شد ہ سکیموں کی ڈپٹی کمشنر انتظا می منظور ی نہیں دے رہے جسکی وجہ سے ان سکیموں کے پانچ ماہ گزر نے کے بعد بھی ٹینڈر نہیں ہو ئے اس کے متعلق افسران کا کہنا ہے کہ ضلع ناظم روڑے اٹکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایوان کی منظور ی کے بعد ڈپٹی کمشنر انتظامی منظور ی پندر ہ دن کے اندر دینے کے پابند ہیں لیکن قانون کی کوئی پروا نہیں کر تا گڈ گورننس کا نام و نشان اس حکومت میں نظر نہیں آیا کنوینئر اسماعیل بلو چ نے جواب میں کہا ہے کہ ضلع ناظم کیوں نہیں آ ئے ممبران جواب طلبی کریں سوشل ویلفیئر آفیسر کی تنخوا ہ بند کر نے کے متعلق جلد کارروائی کرونگا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے متعلق بھی کارروائی ضرور ہو گی انہوں نے کہا کہ پلاننگ آفیسر عمیر خان کو بھی مذکور ہ بالا دونوں ممبران کے اعتراضا ت کا جواب دینے کا کہا عمیر خان نے چند دنوں میں ٹینڈر شدہ ترقیاتی سکیموں کا فنڈ جاری کر نے اور 2016-17 کی سکیموں کی ایڈمنسٹریٹو اپروول دینے کی یقین دہانی کرائی اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے انعام اللہ خان ، عبدالرحمان اعوا، ناہید بکا ری ، نسیم اختر ، گلشن بی بی ، نصیر سگو ، حماد رئو ف ، لیاقت بلو چ ، حنیف ایڈوکیٹ ، طاہر زمان ، اقبال بم ، انعام اور غزنی خیل نے کہا ہے ضلع ناظم کی لا پر واہ کی وجہ سے سارا کام چوپٹ ہے ایوان کے تقدس کا خیال نہیں رکھا جا تا اور نہ ہی قرار دادوں پر تو جہ دی جا تی ہے کوئی سسٹم نہیں ممبران کیلئے روزانہ مسائل پیدا کئے جا تے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات