سرگودھا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سمیت لیگی کارکنان ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں بے گناہ قرار

منگل 12 فروری 2019 21:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سمیت لیگی کارکنان کے خلاف ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام میں درج مقدمہ کی پولیس تھانہ کینٹ نے اپنی تفتیش میں مسلم لیگ ن کے 19 راہنماوں کوگناہ گار 28 لیگی کارکنان کو بے گناہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت 39 لیگی مقدمہ کے نامزد ملزم ہیں۔

ان ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 18فروری تک توسیع کردی۔ا?ئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان کا فیصلہ ہوگا۔25جولائی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 90 کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر مسلم لیگ ن نے ضلع کچہری کے باہر شدید احتجاج کیا تھا۔جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 39 نامزد اور 250 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔